کھیل
ٹینس سٹار کھلاڑی نواک جوکووچ نے نئی تاریخ رقم کردی

میلبرن(سپورٹس ڈیسک) سربیا سے تعلق رکھنے والے دنیائے ٹینس کے اسٹار کھلاڑی نواک جوکووچ نے نئی تاریخ رقم کردی، وہ 400 گرینڈ سلیم میچز جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نواک جوکووچ نے یہ کارنامہ آسٹریلین اوپن 2026ء میں سر انجام دیا۔ ہفتے کو نواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن میں نیدرلینڈز کے حریف کو 6-3, 6-4, 7-6 (7/4) سے شکست دی اور رانڈ آف 16 میں پہنچ گئے۔ اس جیت کے ساتھ جوکووچ نے ٹینس میں نئی تاریخ کی اور وہ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹس میں 400 میچ جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹس میں سب سے زیادہ میچ جیتنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرا نمبر راجر فیڈرر کا ہے جن کی 369 فتوحات ہیں جبکہ اسپین کے رافیل نڈال نے 314 میچز میں کامیابی حاصل کی۔



