کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بنگلا دیشی ٹیم کی چھٹی پر محسن نقوی کا ردعمل بھی آگیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء سے بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کی چھٹی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی سے زیادہ حکومت پاکستان کے تابع ہیں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلے کے لیے وزیراعظم کی آمد کے منتظرہیں، اس وقت وزیر اعظم پاکستان ملک میں نہیں ہیں، پہلے حکومت فیصلہ بتادے پھر پلان اے بی سی تیار ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ دہرا معیار ہے، ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، ڈکٹیشن ہوئی تو پھر پاکستان کا بھی ایک مقف ہے اور پاکستان اپنے مؤقف پر قائم رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تفصیل میں نہیں جا سکتا ،جب ضرورت ہوئی تو تفصیل بتاؤں گا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بنگلادیش کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، اس کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہونا چاہیے، بنگلا دیش آئی سی سی میں برابر کی حیثیت کا ملک ہے، اگر پاکستان کے ساتھ معاملے میں انڈیا کو فیور دیا گیا تو بنگلا دیش کو بھی ملنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button