کھیل

انڈر 19ورلڈ کپ، قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ کو شکست

ہرارے (سپورٹس ڈیسک) انڈر 19ورلڈ کپ 2026ء کے سلسلے میںکھیلے جانے والے سپر سیکس کے مرحلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی شاندار بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ انڈر 19 کی ٹیم صرف 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کیویز کی جانب سے بوگو 39 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔ گرین شرٹس کی جانب سے عبدالسبحان نے 4 اور علی رضا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے کیویز کا 111 رنز کا ہدف با آسانی 18 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ سمیر منہاس 76 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ یوں پاکستان انڈر 19ٹیم نے سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button