کھیل

بھارت کیساتھ میچ نا کھیلنے کا معاملہ، سلمان علی آغا کا مؤقف بھی آگیا

کولمبو(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں بھارت کے ساتھ میچ نا کھیلنے کے معاملہ پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے متعلق کولمبو میں کپتانوں کی پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے کہا کہ بطور کپتان یہ میرا پہلا ورلڈکپ ہے جس کے لیے بہت پرجوش ہوں اور امید ہے میری کپتانی میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ سے متعلق فیصلہ حکومت نے کرنا ہے اور ہم حکومت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، بھارت کے ساتھ میچ ہوگا یا نہیں اس کا اندازہ نہیں، جو حکومت کہے گی اس کے مطابق ہی چلیں گے، بنگلادیش ٹیم کا ورلڈکپ میں نہ ہونا افسوس ناک ہے۔

قومی کپتان نے مزید کہاکہ سری لنکا میرے دوسرے گھر کی طرح ہے اور لوگ بہت اچھیاخلاق والے ہیں، سری لنکا جب بھی آکر کرکٹ کھیلی ہے، اچھا محسوس کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس چیز پر زیادہ فوکس نہیں ہے جس کو ہم کنٹرول نہیں کرسکتے، ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے اور ورلڈکپ میں کوئی ٹیم چھوٹی نہیں ہوتی، نیدر لینڈز کے خلاف میچ کی اچھی تیاری کررہے ہیں۔ سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم ایشیاکپ کے بعد سے اچھا کھیل پیش کررہے ہیں، پچھلے 6 ماہ سیاچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس مرتبہ ٹیم اچھا کھیل رہی ہے، امید ہے اچھی کارکردگی دکھائیں گے اور امید ہے باقی ٹیموں کے خلاف اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button