کھیل

بنگلا دیش کو عزت دلانا ہی ہمارا مقصد تھا: محسن نقوی کا بڑا دعویٰ

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بنگلا دیش کوعزت دلانا ہی ہمارا مقصد تھا ، بنگلا دیش کے لئے جو اقدام کیا گیا تھا وہ پورا ہوگیا’ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے بنگلا دیش کے سوا کوئی شرط نہیں رکھی، ہمارا کوئی ذاتی مقصد نہیں تھا۔ چیئرمین بی سی بی نے کہا کہ ہمارا مقصد بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو اجاگر کرنا تھا، بنگلا دیش کے لیے یہ اقدام کیا تھا، بنگلا دیش کے جو جو مطالبات تھے مانے گئے۔ خیال رہے کہ دو روز قبل لاہور میں آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے حوالے سے مذاکرات ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button