کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ کی یو اے ای کو عبرتناک شکست

چنائی (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو عبرتناک شکست دے دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چنائی میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 173 رنز بنائے۔ یو اے ای کی جانب سے محمد وسیم نے66 اور علی شان شرفو نے 55رنز بنائے، میٹ ہنری نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ جواب میں کیوی بیٹر ٹم سائفرٹ اور فن ایلن نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 174رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 16 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ ٹم سائفرٹ نے 89 اور فن ایلن نے 84 رنز بنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button