کھیل

پی ایس ایل 11 ، پشاور زلمی کا راولپنڈیز کیخلاف منفرد عالمی ریکارڈ

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی نے راولپنڈیز کے خلاف منفرد عالمی ریکارڈ بنادیا’ یہ ریکارڈ کیا ہے اور کس نے بنایا؟ شائقین کرکٹ کیلئے دلچسپ خبر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی اننگز میں کسی ففٹی کے بغیر سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی۔پشاور زلمی نے راولپنڈیز کے خلاف 215 رنز کا ہدف عبور کرتے ہوئے 218 رنز بنائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بغیر ففٹی سب سے بڑا ہدف 214 میجر لیگ میں واشنگٹن نے لاس اینجلس کے خلاف حاصل کیا تھا۔ پشاور زلمی نے پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کا بھی نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔ پشاور زلمی کا اسکور پاکستان ڈومیسٹک میں بغیر کسی پلیئر کی ففٹی کے سب سے بڑا اسکور تھا۔ اس سے قبل لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں نے اننگز میں بغیر کسی ففٹی کے 209 رنز کا ریکارڈ بنایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button