کھیل

پی سی بی کا بڑا فیصلہ، فاسٹ بائولر نسیم شاہ لٹ گئے

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بڑا فیصلہ کر دیا جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ لٹ گئے ہیں؟ پی سی بی نے کونسا فیصلہ سنایا؟ تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ پر پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے 27 مارچ 2026ء کو ایک شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جس میں خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے نسیم شاہ سے وضاحت طلب کی گئی تھی۔ نسیم شاہ کا جواب موصول ہونے اور اس کا جائزہ لینے کے بعد 30 مارچ کو تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے کیس کی سماعت کی۔ نسیم شاہ کے مقف کا جائزہ لینے کے بعد کمیٹی نے فیصلہ دیا کہ غیر مشروط معافی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی نسیم شاہ سینٹرل کنٹریکٹ کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں، ان پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو پہلے ہی برطرف کر دیا ہے جب کہ پی سی بی بھی اس ایڈوائزر کو بلیک لسٹ کرے گا تاکہ وہ آئندہ پی سی بی کے دائرہ اختیار میں آنے والے کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ کام نہ کرسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button