کھیل

دلہن تیار ہے تو شادی کرلیں گے ، نسیم شاہ کا اروشی روٹیلا کو دلچسپ جواب

میرے میسج کو آپ لوگ وائرل کردیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر دلہن تیار ہے تو شادی کرلیں گے: نسیم شاہ کا اروشی روٹیلا کو جواب سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور (سپورٹس رپورٹر، آن لائن ) ” اگر دلہن تیار ہے تو شادی کرلیں گے ”،قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ نے بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا سے متعلق دلچسپ بیان دیدیا۔

ایک تقریب میں فاسٹ بولر سے سوال کیا گیا کہ اروشی روٹیلا کے نام کوئی میسج دے دیں؟ جس پر 19 سالہ ٹیسٹ کرکٹر نے مسکرا کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے میسج کو آپ لوگ وائرل کردیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر دلہن تیار ہے تو شادی کرلیں گے۔دوسری جانب نسیم شاہ کے جواب پر بھارتی اداکارہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیںآیا ہے۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین اپنے دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

محمد عباس کا انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں دھواں دھار آغاز’ سب حیران

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button