کھیل

راولپنڈیز ٹیم کو بڑا جھٹکا، نسیم کی چھٹی؟

کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں حصہ لینے والی ٹیم راولپنڈیز کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے کیو نکہ فاسٹ بائولر نسیم شاہ کی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہو ئے۔ نسیم شاہ میچ میں صرف 2 اوورز ہی کروا سکے جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے۔اس حوالے سے راولپنڈیز کے میڈیا منیجر نے بتایا کہ فیلڈنگ کے دوران نسیم شاہ کے گھٹنے میں چوٹ لگی ہے، میڈیکل ٹیم ان کا معائنہ کر رہی ہے اور مزید اپ ڈیٹ مناسب وقت پر دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button