فلم ”حق” کیلئے اداکارہ یامی گوتم نے قرآن پاک کو پڑھا اور سمجھا: سپرن ورما کا انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ فلم ”حق ” کے ہدایتکار سپرن ورما نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ یامی گوتم نے شازیہ بانو کے کردار کے لیے باقاعدہ قرآن پاک کو پڑھا اور سمجھاتھا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سپرن ورما نے بتایا کہ ‘فلم حق کو بناتے ہوئے میں نے یامی گوتم سے قرآن پاک سیکھا، اداکارہ نے فلم میں اپنے کردار کے لیے قرآن پاک کو سمجھنے میں 4 مہینے لگائے’۔ انہوں نے بتایا کہ ‘ہم نے فلم میں قرآن پاک کے حوالے بھی دیے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے فلم کا اختتام لفظ اقرا پر کیا ہے’۔ بھارتی ہدایتکار نے بتایا کہ ‘جب اسلام کی بات آتی ہے تو بہت ساری غلط اصطلاحات ذہن میں آتی ہیں، آج ہم ایسے دور میں رہتے ہیں جس میں غلط معلومات بہت عام ہیں، ہر ایک کے پاس معلومات ہے لیکن آپ کو یہ نہیں پتا کہ یہ معلومات صحیح ہے یا غلط، اسی لیے میں یہ چاہتا تھا کہ میری یہ فلم حق لوگوں تک صحیح معلومات فراہم کرنے کا ذریعہ بنے’۔



