پاکستان

ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی قیادت سے رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(کھوج نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی۔ میڈیا کا بتانا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گفتگو میں خطے کی صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ٹیلیفون کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان خطے کی صورتحال اور جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد کی جانب سے امریکا ایران رابطوں میں جاری سفارتی کوششوں پر گفتگو کی گئی، اسحاق ڈار نے مسائل کے حل کے لیے مسلسل مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری پیشرفت ناگزیرہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button