ماہرین نے واٹس ایپ گروپ چیٹ ممبران کو چونکا دینے والی خبر سنا دی
دھوکے باز کالر واٹس ایپ پر آپ کی شناخت استعمال کرتے ہوئے آپ کی فیملی حتی کہ آپ کے دوستوں کو مالی نقصان پہنچا سکتے ہیں: ماہرین
برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین نے واٹس ایپ گروپ چیٹ ممبران کو چونکا دینے والی خبر سناتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے جس کا مقصد لوگوں کو واٹس ایپ آڈیو کال فراڈ سے آگاہ کرنا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا تھا کہ دھوکے باز کالر واٹس ایپ پر آپ کی شناخت استعمال کرتے ہوئے آپ کی فیملی حتی کہ آپ کے دوستوں کو مالی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فراڈ کالر گروپ چیٹ میں ایک participant کے طور پر کال کرکے گروپ ممبران کیساتھ دھوکہ دہی کرتے ہیں، دھوکے باز کالر گروپ ممبران کا اعتماد جیتنے کے لییڈسپلے پر درج نام اور پروفائل امیج کا استعمال بھی کرتے ہیں۔
یہ پاس کوڈ درحقیقت ایک ایسز کوڈ ہوتا ہے جس کے ذریعے فراڈیے متاثرہ شخص کے واٹس ایپ کو نئے فون پر استعمال کرتا ہے تاکہ ان کا اکانٹ ہائی جیک کیا جاسکے تاہم ٹو اسٹیپ ویریفکیشن فولو کرتے ہوئے متاثر ہونے والے صارف کے اکانٹ تک رسائی ناممکن رہتی ہے۔دھوکے باز افراد بات چیت کے دوران متاثرہ شخص کو کال پر رجسٹرڈ ہونے کے لیے ون ٹائم پاس کوڈ (OTP) فراہم کرنے کے لیے کہتا ہے مگر فراڈیے متاثرہ شخص کی رابطہ فہرست میں شامل افراد کو میسج کرنے کے قابل ہوجاتا ہے جس کے بعد متاثرہ شخص کی فیملی اور ان کے خاندان سے رقم بھیجنے کی درخواست کی جاتی ہے۔