اینڈرائیڈ فون میں حیران کن فیچر متعارف، صارفین حیران

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اینڈ رائیڈ فون میں حیران کن فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کے بعد صارفین حیران و دنگ رہ گئے ہیں اس فیچر کا کسی بھی صارفین کو پہلے معلوم نہیں تھا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایپ آرکائیو فیچر جو ایپ کے مختلف حصوں جیسے عارضی فائلز، پرمیشنز اور سافٹ وئیر وغیرہ کو فون سے غائب کردیتا ہے، مگر ایپ ڈیوائس میں موجود ہوتی ہے۔ ایسا ہونے پر ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکتا مگر اسٹوریج بڑھ جاتی ہے۔ ضرورت پڑنے پر آپ ایپ کو دوبارہ اس کی اصل شکل میں ری اسٹور کرسکتے ہیں۔ ایپ کو آرکائیو کرنا اسمارٹ فون کو فیکٹری ری سیٹ کیے بغیر صاف رکھنے کا آسان ترین طریقہ ہے۔
اینڈرائیڈ فونز میں ایپس کو آرکائیو کرنے کے 2 طریقے ہیں۔ ایک تو گوگل پلے اسٹور کے ذریعے ایسا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ دوسرے میں خود ایسا کرنا ہوتا ہے۔ گوگل پلے اسٹور کا طریقہ کار خودکار طور پر کام کرتا ہے اور عام صارفین کے لیے بہترین ہوتا ہے، کیونکہ آپ کو ہر ایک ایپ کو الگ الگ اوپن کرکے خود آرکائیو نہیں کرنا پڑتا۔ یہ طریقہ کار اینڈرائیڈ فون کی اسٹوریج کو بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے گوگل پلے اسٹور کو اوپن کریں۔ وہاں اوپر دائیں جانب موجود پروفائل آئیکون پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔



