6نئے فیچرز، واٹس ایپ صارفین حیران و دنگ رہ گئے

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کے لئے 6ایسے نئے فیچر متعارف کروائے ہیں جن کو استعمال کرنے کے بعد صارفین ناصرف دنگ رہ جائیں گے بلکہ حیران ہو گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں ان نئے فیچرز کا اعلان کیا گیا جن کو متعارف کرانے کا سلسلہ 26 مارچ سے شروع ہوگیا ہے۔ یہ فیچرز تمام صارفین کو آئندہ چند ہفتوں میں دستیاب ہوں گے۔ ان میں سے پہلا فیچر آئی او ایس (آئی فونز) صارفین کے لیے ہے۔
ایک ڈیوائس پر 2 اکاؤنٹس
اینڈرائیڈ صارفین کو تو یہ فیچر کافی عرصے سے دستیاب تھا مگر اب آئی او ایس ڈیوائسز میں بھی صارفین ایک ڈیوائس پر 2 مختلف واٹس ایپ اکانٹس استعمال کرسکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اب آئی او ایس ڈیوائسز میں آپ بیک وقت 2 واٹس ایپ اکانٹس استعمال کرسکتے ہیں اور 2 فونز کی ضرورت نہیں ہوگی۔
فون اسٹوریج کی صفائی
اب آپ واٹس ایپ کے اندر ہی بڑی فائلز کو ڈیلیٹ کرسکیں گے۔ اس کے لیے ایک نیا آپشن واٹس ایپ کا حصہ بنایا جا رہا ہے تاکہ فون اسٹوریج بھرنے سے درپیش مسائل سے بچا جاسکے۔ اس کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں منیج اسٹوریج آپشن میں جاکر مطلوبہ چیٹ پر کلک کرکے اس میں موجود میڈیا فائلز کو ڈیلیٹ کرسکیں گے۔
کراس پلیٹ فارم چیٹ ٹرانسفر
واٹس ایپ کی جانب سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے درمیان چیٹ ہسٹری کو منتقل کرنے کا عمل بھی آسان بنایا جا رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق اگر آپ اینڈرائیڈ فون کو چھوڑ کر آئی فون لیتے ہیں تو واٹس ایپ ہسٹری کو چند کلکس سے آپ ایک سے دوسرے فون میں منتقل کرسکیں گے۔
اسٹیکرز
اسٹیکرز کا استعمال واٹس ایپ چیٹ میں کافی زیادہ کیا جاتا ہے اور اب میسجنگ پلیٹ فارم میں ان کا استعمال مزید آسان بنایا جا رہا ہے۔ اب آپ ایموجیز کے لیے ٹائپ کریں گے تو واٹس ایپ کی جانب سے اس کے مطابق اسٹیکرز سجیسٹ کیے جائیں گے، یعنی آپ ایموجی کی جگہ اسٹیکر کو دے کر استعمال کرسکیں گے۔
میٹا اے آئی سے تصاویر کی ایڈیٹنگ
اب صارفین میٹا اے آئی سے چیٹ کے اندر تصاویر کو بھیجنے سے قبل ایڈٹ کرسکیں گے۔ آپ میٹا اے آئی کی مدد سے بیک گرانڈ کو تبدیل کرسکیں گے یا کسی چیز کو ہٹا سکیں گے یا کسی نئے اسٹائل کو آزما سکیں گے۔ البتہ کمپنی کا کہنا تھا کہ میٹا اے آئی کے فیچرز تمام صارفین کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
اے آئی رائٹنگ ہیلپ
رائٹنگ ہیلپ فیچر کو بھی اب زیادہ کارآمد بنایا جا رہا ہے۔ اس فیچر سے واٹس ایپ میں چیٹ کے مطابق جواب تجویز کیا جائے گا جسے آپ ڈرافٹ کرسکیں گے۔ اس کا مقصد میسجز کا جواب بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے جبکہ کمپنی کے مطابق چیٹس کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا۔



