پاکستان

نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم، خواجہ آصف نے میچ فکسنگ کا اعتراف کرلیا

پیپلزپارٹی آج ہم پر الزام لگا رہی ہے کہ یہ فکسڈ میچ ہے کیا پیپلزپارٹی کو پہلے نہیں پتہ تھا کہ یہ میچ فکسڈ ہے؟: ن لیگی رہنماء خواجہ آصف

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء خواجہ آصف نے قائد ن لیگ میاں نوازشریف کے چوتھی بار وزیراعظم بننے کے حوالے سے میچ فکسنگ الزامات کا اعتراف کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر دفاع اور سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف نے نواز شریف کی پاکستان واپسی اور آئندہ حکومت کے حوالے سے فکسڈ میچ کے الزامات کا اعتراف کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج ہم پر الزام لگا رہی ہے کہ یہ فکسڈ میچ ہے کیا پیپلزپارٹی کو پہلے نہیں پتہ تھا کہ یہ میچ فکسڈ ہے؟۔ 16ماہ ہمارے ساتھ رہے کیا ان کو میچ فکسڈ کا نہیں پتہ تھا؟ کیا پی پی والے بچے ہیں انہیں 2 ماہ میں پتہ چلا کہ میچ فکسڈ ہے؟۔ خواجہ آصف کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اچھا ہے کہ خواجہ آصف نے خود اعتراف کر لیا کہ میچ فکسڈ ہے، الیکشن کا چاند ہمیں نظر نہیں آرہا۔ آئین میں تو نہیں لکھا کہ نواز شریف آئیں گے تو الیکشن ہوں گے۔ ہمیں ابھی بھی الیکشن پر شک ہے، الیکشن کا شیڈول اب تک نہیں آیا۔ ہم کہتے ہیں الیکشن شیڈول دیں تاکہ ہم الیکشن مہم شروع کریں۔ نجی ٹی وی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ راہداری ضمانت شرجیل میمن کو بھی ملی تھی۔ ملک میں غدار اور محب وطن کی میوزیکل چیئر چل رہی ہے۔ نواز شریف کو سزا ہو چکی ہے، آپ جیل سے گئے ہیں واپس جیل جانا پڑے گا۔ سلیکشن اب ملک میں چلنے والی نہیں۔ نوجوان اب کسی سلیکشن کو قبول نہیں کریں گے، اگر سلیکشن ہوئی تو یہ زیادہ دیر نہیں چلے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button