پاکستان

خسارے میں چلنے والے تمام سرکاری اداروں کی بولی لگے گی،مزید 6 ادارے برائےفروخت،فیصلہ ہوگیا

نجکاری بورڈ نے پاکستان کے مزید 6 سرکاری اداروں کو پرائیویٹائزیشن کی فہرست میں شامل کر لیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)خسارے میں چلنے والے تمام سرکاری اداروں کی بولی لگے گی،مزید 6 ادارے برائےفروخت،فیصلہ ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق نجکاری بورڈ نے پاکستان کے مزید 6 سرکاری اداروں کو پرائیویٹائزیشن کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مزید 6 اداروں کو اس پرائیویٹائزیشن کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

اجلاس میں مجموعی طور پر 21 اداروں کی نجکاری فہرست پر غور کیا گیا اور 6 نئے اداروں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا جب کہ 15 ادارے پہلے ہی فعال فہرست میں شامل ہیں۔ جن اداروں کو نجکاری کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، ان میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ، جنکو ون، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن، جنکوفور، لاکھڑا پاور اور جامشورو پاور شامل ہیں۔ دوسری جانب اجلاس میں پی آئی اے نجکاری کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستوں میں توسیع کی منظوری دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button