سوشل ایشوز

عوام کیلئے خوشخبری، یوٹیلیٹی اسٹورز پرکھجور اوربیسن کی قیمت میں کمی

بیسن 15 روپے فی کلو کمی کے ساتھ 225روپے،کھجورکا 500 گرام کا پیکٹ 10 روپے کمی کے ساتھ 235 روپے کاہوگا،ترجمان

کراچی (جنرل رپورٹر، آن لائن)یوٹیلیٹی اسٹورز پرکھجور اوربیسن کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے ، جس کے بعد بیسن 15 روپے فی کلو کے بعد225روپے میں دستیاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کھجور اوربیسن کی قیمت میں کمی کر دی، ترجمان نے بتایا کہ بیسن 15 روپے فی کلو کمی کے ساتھ 225روپے میں دستیاب ہوگا۔ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز نے بتایاکہ کھجورکا 500 گرام کا پیکٹ 10 روپے کمی کے ساتھ 235 روپے کاہوگا، وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 19اشیا پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ اشیا کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، ان بنیادی اشیا کے علاوہ دیگراشیا بھی رعایتی نرخوں پرفراہم کی جائیں گی۔

یاد رہے یوٹیلیٹی اسٹورز پر شہریوں کی سہولت کے لیے سبسڈی والی اشیا کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ کی شرط ختم کردی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا تھا کہ فیصلہ شہریوں کی سہولت اور سیل کو بڑھانے کیلئے کیا گیا تاہم آٹا،گھی،چینی کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ کی شرط برقرار رہے گی۔

مہنگائی کا جن بے قابو، شرجیل میمن نے صحافیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button