سوشل ایشوز

نورجہاں ہتھنی کی حالت بدستور تشویشناک، ڈرپ لگا دی گئی

ڈاکٹرز نورجہاں کو مختلف ادویات دے رہے ہیں،ہتھنی کو ملٹی وٹامن کی ڈرپس لگائی جا رہی یں، ہتھنی کی حالت تشویشناک ہے

کراچی (جنرل رپورٹر، آن لائن)کراچی کے چڑیا گھر کی بیمار ہتھنی نورجہاں کی حالت بدستور تشویشناک ہے اسے ڈرپ لگا دی گئی ہے اور زو انتظامیہ نے بین الاقوامی این جی او سے رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے چڑیا گھر کی بیمار ہتھی نورجہاں کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور اس کے علاج اور دیکھ بھال سے متعلق زو انتظامیہ نے بین الاقوامی این جی او سے رابطہ کر لیا ہے۔چڑیا گھر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز گزشتہ رات سے نورجہاں کو مختلف ادویات دے رہے ہیں۔ ہتھنی کو ملٹی وٹامن کی ڈرپس لگائی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ نورجہاں گزشتہ کئی ہفتے سے بیمار ہے۔ گزشتہ روز بھی وہ اپنے جنگلے میں قائم تالاب میں بیٹھ گئی تھی جس کو کرین کے ذریعے تالاب سے نکالا گیا تھا۔ طبی ماہرین کا کہنا ے کہ ہتھنی سے زیادہ دیر بیٹھا نہیں جا رہا ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر کنور ایوب نے ہتھنی کی حالت تشویشناک ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہتھنی کی پاؤں کی سوجن کو کم کرنے کے لئے دوائیاں دی جا رہی تھیں۔ نورجہاں کو موومنٹ زیادہ ہونے پر اکیلے چھوڑا۔ ہم نے مختلف جگہوں پر کھانے کی چیزیں رکھیں۔ ڈاکٹر عامر نے بھی بتایا کہ وہ خود چل کر تالاب میں گئی۔ڈائریکٹر کراچی زو نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ یہ مکمل صحت کے ساتھ صحیح ہو رہی ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم کل صبح سے ہمارے ساتھ رابطے میں ہے۔

عوام کیلئے خوشخبری، یوٹیلیٹی اسٹورز پرکھجور اوربیسن کی قیمت میں کمی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button