ٹیکنالوجی

اے آئی ٹیکنالوجی نے بیروزگاری بڑھائی یا روزگار کے مواقع پیداکئے؟

کانٹینٹ رائٹنگ، سوشل میڈیا مارکیٹنگ، گرافک ڈیزائنگ، ٹیچنگ، ڈیٹا سائنٹسٹ اور بہت سی جابز نکل رہی ہیں

لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک)آرٹیفیشل انٹیلی جنس یعنی اے آئی ٹیکنالوجی تقریبا ہر شعبے پر تیزی سے غلبہ پا رہی ہے اور کہا جا رہاہے کہ ملازمتیں متاثر ہو رہی ہیں اور لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں۔تحقیقی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجیز کے استعمال سے جہاں ملازمتوں کے مواقع سکڑرہے ہیں وہاں بہت سے شعبوں میں ملازمت کے نئے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔اس حوالے سے مصنوعی ذہانت اے آئیکے ماہر ین نے بتایا کہ لوگ صرف یہ دیکھ کر مایوس اور ذہنی تنائو کا شکار ہو رہے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کی وجہ سے روزگار کے مواقع ختم ہو رہے ہیں اور لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بات مد نظر رکھنے کی ضرورت ہے کہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز سے صرف نوکریاں ختم ہی نہیں ہو رہی ہیں بلکہ اس سے بہت سے آسان اور نئے روزگار کے مواقع بھی میسر آ رہے ہیں۔ اس میں آپ کو یہ بات ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ اپنی اسکلز کو اس ٹیکنالوجی کے ساتھ اپ گریڈ کیسے کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس میں کانٹینٹ رائٹنگ، سوشل میڈیا مارکیٹنگ، گرافک ڈیزائنگ، ٹیچنگ، ڈیٹا سائنٹسٹ، اے آئی ایتھکس اسپیشلسٹ، ربوٹکس ٹیکنیشن، اے آئی پراڈکٹ منیجر، سائبر سیکیورٹی اسپیشلسٹ اور دیگر شعبے شامل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے انڈسٹریز کا کام بہت تیز ہو گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کی اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے تمام صنعتیں پہلے سے زیادہ ترقی کر رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں اب لیبر کی بھی اتنی ہی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت کی وجہ سے کام زیادہ آسان ہوگیا ہے۔ اگر کوئی اپنے کام میں اتنا ماہر نہیں بھی تھاتو وہ اب اے آئی ٹولز کا استعمال کر کے اپنے کام میں ایکسپرٹ بن چکا ہے، اس کی مارکیٹ میں بھی پہلے سے زیادہ ڈیمانڈ ہے۔کہنا تھا کہ نوکریاں ان لوگوں کی ختم ہو سکتی ہیں جنہوں نے خوف سے اپنے آپ کو اپ گریڈ کرنے کی کوشش ہی نہیں کی ہوگی۔

ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی بھی فوری ایسا نہیں کر سکتا کہ بس وہ اے آئی کو کمانڈ دے اور اس کا کام ہو جائے۔ اس کام کے لیے بھی یہ جاننا ضروری ہے کہ اے آئی کو کیا کمانڈ دینی ہے اور اس کا آوٹ پٹ کیا ہو گا اور یہ بھی کہ وہ ٹھیک ہے بھی یا نہیں؟۔انہوں نے کہا کہ اس سب کام کے لیے بھی صنعتوں کو بھی مطلوبہ کام میں مہارت رکھنے والوں کی ضرورت ہمیشہ رہے گی اور یہ وہی ایکسپرٹس ہوں گے جنہوں نے وقت کے ساتھ خود کو گروم کر لیا ہوگا۔

۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button