پاکستان

حکومت آئین قانون اورعدالتی فیصلوں میں رکاروٹ بن گئی، شاہ محمود قریشی خدشہ ظاہرکردیا

شاہ محمود قریشی نے افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیر میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں کشمیری جب اس طرف دیکھتے ہیں وہ پاکستان سے مایوس ہوگئے

لاہور ( کھوج نیوز)سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہےکہ حکومت ہوش کےناحن لےاگراپنی پالیسی پرنظرثانی نہ کی تو ملک بڑے حادثےسےدوچارہوجائیگا. یہ حکومت آئین قانون اور عدالتی فیصلوں میں رکاروٹ بنی ہوئی ہیں ۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں اپنے خلاف نومئی کے مقدمات پر سماعت بعد غیر رسمی گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیر میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں کشمیری جب اس طرف دیکھتے ہیں وہ پاکستان سے مایوس ہوگئے ہیں.

سابق وزیر خارجہ نےکہا کہ اس وقت آئینی پیکج پربات ہو رہی ہے جو عدلیہ کیلئے سوالیہ نشان بن گیا ہے. انہوں نے افسوس کا اظہارکیا کہ عوامی نمائندوں کو اسمبلی کے اندر سے اغوا کیا گیا. اپوزیشن کے 10 ارکان کو قومی اسمبلی کے اندر سے اغوا کیا گیا جو قابل مذمت ہے. سپیکر قومی اسمبلی کے بیان پر آئی جی اسلام آباد کے بیان کو فوقیت دی جا رہی ہے. شاہ محمود قریشی نے نوید قمر ٫خورشید شاہ کےاور سپکر ایاز صادق نے تقدس ایوان کے بارے میں جوگفتگو کی اور وہ قابل تحیسن ہے. تحریک انصاف کے رہنما کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ایم این ایز کے پرڈوکشن آڈر جاری کیے وہ پیش ہو کر اپنے اغوا کا احوال بتائینگے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button