صحت
ٹی بیگز والی چائے پینے سے کونسی خطرناک بیماری ہو سکتی ہے ؟ماہرین نے بتا دیا
گرم پانی کے ایک قطرے میں پولی پروپیلین سے بنے ٹی بیگز نے مائیکرو پلاسٹ کے 1.2 ارب ذرات چھوڑے

سپین( مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی بیگز والی چائے میں موجود مائیکرو پلاسٹ کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔اس حوالے سے بارسلونا یونیورسٹی اسپین کی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔تحقیق میں تجارتی طور پر دستیاب پلاسٹک پولیمر سے بنے ٹی بیگزپر تجربے کیے گئے ہیں ۔جس سے پتہ چلا کہ گرم پانی کے ایک قطرے میں پولی پروپیلین سے بنے ٹی بیگز نے مائیکرو پلاسٹ کے 1.2 ارب ذرات چھوڑے۔سیلولوز سے بنے ٹی بیگز نے 13کروڑ 50 لاکھ جب کہ نائیلون 6 سے بنے ٹی بیگز نے پانی کے ایک قطرے میں 80 لاکھ سے زائد مائیکروپلاسٹک کے ذرات خار ج کیے۔
پلاسٹک کے یہ چھوٹے ذرات گرم پانی میں مل کر ایسے کیمیکل چھوڑتے ہیں جن کے باعث کینسر ہونیکا خدشہ ہے۔اس سے قبل کینیڈا میں کی گئی ایک تحقیق میں بھی ایسے ہی نتائج سامنے آئے تھے۔