نگرنگرسے

خیبرپختونخوا میں ایم آرآئی مشین کے غائب ہونے کاانوکھا اور حیرت انگیزواقعہ

ایوب ٹیچنگ اسپتال ایبٹ آباد سے ایم آرآئی مشین کی چوری ہو گئی ہے

ا یبٹ آباد(کھوج نیوز) خیبرپختونخوا میں ایم آرآئی مشین کے غائب ہونے کا انوکھا اور حیرت انگیز واقعہ سامنے آیا۔اتنی بڑی اور وزنی مشین کوزمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا، ایوب ٹیچنگ اسپتال،ایبٹ آباد سے ایم آرآئی مشین کی مبینہ چوری کا معاملہ کے پی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے نوٹس لے لیا۔اجلاس میں سیکرٹری اور ڈی جی صحت کی غیرحاضری پر کمیٹی ارکان نے برہمی کا اظہار کیا۔چیئرمین کمیٹی مشتاق غنی نے محکمہ صحت کے اہلکاروں کو اجلاس سے نکال دیا اور کہا ہم یہ ماننے کو تیار نہیں کہ ایم آر آئی مشین گم ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اتنے اہم اجلاس میں سیکرٹری اور ڈی جی صحت کی غیر حاضری ناقابل برداشت ہے، آئندہ کسی افسر کی غیرحاضری برداشت نہیں کریں گے۔اس سے پہلے سال 2023 کی آڈٹ رپورٹ میں بھی ایوب میڈیکل کمپلیکس میں دو کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button