ٹیکنالوجی

پاکستان میں براڈبینڈ صارفین میں کون آگے؟ پی ٹی اے نے حیران کن رپورٹ جاری کر دی

چارسال میں براڈ بینڈ صارفین میں مردوں کی شرح 21 فیصد بڑھی جب کہ خواتین کی تعداد 12 فیصد اضافے سے 33 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں ۔جس میں پاکستان میں کتنے موبائل براڈ بینڈ صارفین ہیں ۔پی ٹی اے رپورٹ کیمطابق 4 سال میں براڈ بینڈ صارفین میں مردوں کی شرح 21 فیصد بڑھی جب کہ خواتین موبائل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 12 فیصد اضافے سے 33 فیصد ہوگئی۔ اس رپورٹ کے مطابق موبائل براڈ بینڈ صارفین میں مردوں کی برتری رہی ۔

اس کے علاوہ آن لائن بینکنگ مردوں میں 26 فیصد،خواتین میں 13 فیصد اضافہ ہوا،فیس بک، یوٹیوب،ٹک ٹاک، انسٹا گرام پر بھی مردوں کا راج، خواتین بدستور پیچھے ہیں۔رپورٹ کیمطابق شناختی کارڈکی شرط اور روایت پسندی کے باعث موبائل براڈ بینڈ کے استعمال میں خواتین کی شرح کم ،سوشل میڈیا ،خصوصا ڈیجیٹل بینکنگ میں خواتین آگے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق فیس بک صارفین میں 76 فیصد مرد، 24 فیصد خواتین صنفی فرق 68 فیصد ریکارڈ،یوٹیوب پر صنفی فرق 59 اور ٹک ٹک پر 71 اور انسٹا گرام پر صنفی فرق 41 فیصد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button