پاکستان

وزیراعلی پنجاب کانوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھاتقریبا 200بیڈز پر مشتمل ہوگا ،اس پراجیکٹ کی لاگت 8ارب 84کروڑ 60لاکھ روپے ہے

سرگودھا(کھوج نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا۔وزیر اعلی نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور زیر تعمیر ہسپتال کے مختلف حصے بھی دیکھے۔اس مو قع پر مریم نواز کو نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھاتقریبا 200بیڈز پر مشتمل ہوگا ۔اس پراجیکٹ پر 8ارب 84کروڑ 60لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

اس موقع پر وزیر اعلی مریم نواز نے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا او پی ڈی 30جون تک کھولنے کی ہدایات دی ہیں۔ جب کے اس پراجیکٹ کی مکمل ہونے کی تاریخ 31دسمبر بتائی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button