ٹیکنالوجی
گوگل نے جنوری میں اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا
جنوری وولف مون کا مہینہ ہے،گو گل نے جنوری کے نصف چاند کا جشن منانے کے لیے اس ڈوڈل کو جاری کیا

لاہور (کھوج نیوز )گوگل نے جنوری میں اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا ہے ۔ جنوری وولف مون کا مہینہ ہے ۔گو گل کا یہ ڈوڈل جنوری کے نصف چاند کا جشن مناتا ہے،اس گیم کا مقصد آپ کے چاند کے حوالے سے علم کا پتا لگانا ہے ۔گوگل کے جاری کردہ ڈوڈل پر کلک کر کے گوگل کی اس گیم میں آپ آسمانی کارڈ گیم میں شامل ہو سکتے ہیں جہاں کھلاڑیوں کو پوائنٹس حاصل کر کے جنوری کے نصف چاند کے مقابلے میں قمری چکر کے مراحل کو جوڑنا ہوگا،اگر آپ اس گیم میں کارڈز کو ملا سکتے ہیں تو اس پر گوگل آپ کو انعام بھی دے گا۔قمری چاند پر نظر رکھنے کے لیے آپ اپنے موبائل پر Doodle Half Moon Rises وال پیپر ڈان لوڈ کر سکتے ہیں ۔