کھیل

پاکستانی کرکٹرز کے اداکاراؤں کو میسج کرنے کے حوالے سے شاداب خان کا بڑا بیان سامنے آگیا

نظر انداز کرنے کا آپشن ہر کسی کے پاس ہوتا ہے تو آپ کو برا لگ رہا ہے تو جواب نہ دیں لیکن اداکاراؤںکے جواب بھی آتے ہیں اور وہ دلچسپی بھی ظاہر کرتی ہیں:شاداب خان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ایک پروگرام میں سوال پوچھا گیا کہ اکثر اداکارائیں دعوی کرتی ہیں کہ انہیں کرکٹرز سوشل میڈیا پر پیغامات بھیجتے ہیں، تو کیا آپ نے کبھی کسی اداکارہ کو میسج کیا ہے؟

اس سوال کے جواب میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ اگر کرکٹرز میسجز کرتے بھی ہیں تو اس میں کیا بری بات ہے؟ اگر آپ کو اچھا نہیں لگتا تو آپ جواب مت دیں۔قومی کرکٹر نے کہا کہ ‘نظر انداز کرنے کا آپشن ہر کسی کے پاس ہوتا ہے تو آپ کو برا لگ رہا ہے تو جواب نہ دیں لیکن اداکاراؤںکے جواب بھی آتے ہیں اور وہ دلچسپی بھی ظاہر کرتی ہیں کہ جیسے بات کرنا چاہ رہی ہوں۔شاداب نے مزید کہا ‘ہم نے بھی کچھ ویڈیوز دیکھی ہیں جس میں بہت زیادہ بڑھا چڑھا کر باتیں بتائی جاتی ہیں لیکن ویسا ہوتا نہیں ہے، کچھ اداکارائیں شہرت کے لیے بھی کرتی ہیں، جیسے ٹورنامنٹ یا ورلڈکپ کے دوران ایسی باتیں سامنے آتی ہیں کیونکہ ہر کسی کی نظریں وہیں ہوتی ہیں۔

آل راؤنڈر نے بتایا کہ ‘اس قسم کی خبریں آنے کے بعد ٹیم میں کرکٹرز ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں کہ کس نے میسج کیا تھا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button