کھیل

قومی کرکٹر شاداب خان نے بھی سیاست میں آنے کا اشارہ دے دیا

عمران خان سے زیادہ کرکٹ کھیلنے کے بعد سیاست میں آنے کا سوچ سکتا ہوں: شاداب خان کا راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ اسپتال کا دورہ

راولپنڈی( سپورٹس رپورٹر، آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ عمران خان سے زیادہ کرکٹ کھیلنے کے بعد سیاست میں آنے کا سوچ سکتا ہوں۔شاداب خان نے گزشتہ روز راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ ہسپتال کا دورہ کیا۔

شاداب خان ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ گھل مل گئے، انہوں نے علاج کے حوالے سے آگاہی بھی حاصل کی ، شاداب خان نے علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی پر انتظامیہ کو سراہا۔اس موقع پر مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ کرکٹر شاداب خان نے کہا کہ پلاننگ کر کے اس نوبل کاز کو آگے لے کر جائیں گے، میں اس نوبل کاز کیلئے مدد کرتا رہوں گا، یہاں آتا رہوں گا، آپ صحت مند ہوں گے تو پاکستان کا نام روشن کر سکیں گے۔

24 سالہ شاداب خان نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، عمران خان سے بہت زیادہ کرکٹ کھیلنے کے بعد ہی سیاست کا سوچا جا سکتا ہے، شعیب اختر کو پنڈی ایکسپریس کا نام عوام نے دیا، کوشش کروں گا کہ دیگر کرکٹرز کو بھی یہاں لایا جائے۔

انگلینڈ میں جرابیں چرانے کا الزام، سابق بھارٹی ٹیسٹ کرکٹر چل بسے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button