صحت

امریکا میں جان لیوا بیماری پھوٹ پڑی، کئی افراد ہلاک، درجنوں متاثر

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں جان لیوا بیماری پھوٹ پڑی ہے جس کے باعث کئی افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں افراد متاثر ہونے کے بعد مقامی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق وائبرو ولنیفیکس ایک ایسا بیکٹیریا ہے جو عموما گرم سمندری یا کھارے پانی میں پایا جاتا ہے۔ انسان اس کا شکار اس وقت ہوسکتا ہے جب کھلا زخم آلودہ پانی کے رابطے میں آئے جبکہ کچی یا نیم پکی سمندری خوراک، خصوصا اوئسٹر کھانے سے بھی انفیکشن لاحق ہوسکتا ہے۔ یہ انفیکشن بعض مریضوں میں انتہائی تیزی سے سنگین شکل اختیار کرسکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں جلد پر چھالے، زخم اور ٹشوز کے تیزی سے تباہ ہونے کے ساتھ خون میں شدید انفیکشن اور سیپٹک شاک پیدا ہوسکتا ہے۔ سنگین کیسز میں متاثرہ عضو کاٹنے تک کی نوبت آ سکتی ہے۔

فلوریڈا محکمہ صحت کے مطابق بعض مریض انفیکشن کے بعد صرف ایک یا دو دن میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر کسی شخص کو گرم سمندری پانی میں کھلے زخم کے ذریعے ممکنہ ایکسپوژر ہوا ہو اور اس کے بعد زخم میں لالی، سوجن، درد، جلد کی رنگت میں تبدیلی یا بخار جیسی علامات ظاہر ہوں تو فوری طبی امداد حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button