پاکستان

مون سون بارشیں، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

کراچی (کھوج نیوز) سندھ میں مون سون کی بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات سندھ نے بڑی پیشگوئی کر دی ہے جس کے بعد شہریوں حیران و پریشان ہو کر رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سندھ کے بیشتر مقامات پرآج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی اور ضلع تھرپارکر میں کہیں کہیں بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ آئندہ 3 روز شہر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہے گا، شہر میں صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button