شوبز
مادھوری ڈکشت نے 24سال بعد اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف و مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشت نے 24سال بعد اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے، یہ خبر کیا تھی؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشت بہت جلد آنے والے کوئز شو ‘کون ہونار کروڑپتی’ (Kon Honar Crorepati) کی میزبانی کریں گی۔ یہ شو امیتابھ بچن کی میزبانی میں چلنے والے مقبول کوئز شو ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کا مراٹھی ورژن ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شو کی انتظامیہ کی جانب سے منگل کے روز اس کا پہلا پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں اداکارہ روایتی مہاراشٹری انداز میں نظر آئیں۔ پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مادھوری نے سبز اور سنہری ساڑھی پہنی ہوئی ہے جس کے ساتھ انہوں نے روایتی سونے کے زیورات اور مہاراشٹری انداز کی نتھ بھی پہنی ہے۔



