گوگل کا صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف
گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ خودکار نظام کے تحت صارفین کی پرانی لوکیشن ہسٹری کو حذف کر دے گی

امریکہ(مانیٹرنگ ڈیسک )گوگل نے صارفین کی پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ خودکار نظام کے تحت صارفین کی پرانی لوکیشن ہسٹری کو حذف کر دے گی۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کی ذاتی معلومات کو محفوظ بنانا اور ڈیٹا کے غلط استعمال کے خدشات کو کم کرنا ہے۔
گوگل کے مطابق، صارفین کی لوکیشن ہسٹری اب مخصوص مدت کے بعد خود بخود ڈیلیٹ ہو جائے گی۔ کمپنی نے یہ فیصلہ پرائیویسی پالیسی کو مزید مثر بنانے اور صارفین کو زیادہ کنٹرول فراہم کرنے کے لیے کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق، گوگل کا یہ اقدام ڈیجیٹل پرائیویسی کے تحفظ کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔ صارفین کو بھی اپنی لوکیشن ہسٹری مینج کرنے اور اسے حسبِ ضرورت ڈیلیٹ کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔
یہ تبدیلی جلد نافذ العمل ہو جائے گی، اور صارفین اپنی گوگل سیٹنگز میں جا کر اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔