انٹرنیشنل

ٹرمپ کا اپنی دماغی حالت کے بارے میں بڑا انکشاف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرا دل اور دماغ اچھی حالت میں ہیں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)فلوریڈا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ سالانہ میڈیکل چیک اپ کرایا ہے جس کی رپورٹ اتوار کو جاری کی جائے گی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا فزیکل ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ مینٹل ٹیسٹ بھی اچھا رہا ہے۔

اس موقع پر امریکی صدر نے عالمی سیاسی معاملات پر بھی گفتگو کی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے، چاہتا ہوں ایران ایک عظیم اور خوش حال ملک بنے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button