شدید گرمی میں کونسی احتیاطی تدابیریں اختیار کرنی چاہی ہیں؟
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ پانی کی کمی، لو لگنا (heatstroke)، تھکن، چکر آنا اور بے ہوشی جیسے مسائل عام ہو جاتے ہیں

لاہور(ہیلتھ ڈیسک)ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ پانی کی کمی، لو لگنا (heatstroke)، تھکن، چکر آنا اور بے ہوشی جیسے مسائل عام ہو جاتے ہیں۔ ان سے بچنے کے لیے درج ذیل احتیاطی تدابیر اپنانی چاہییں:
طبی احتیاطی تدابیر:
دن کے گرم ترین اوقات 11 بجے سے 4 بجے تک میں دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کریں۔
پانی کا استعمال زیادہ کریں، چاہے پیاس نہ بھی لگے۔
ہلکے رنگ کے، ڈھیلے اور سوتی کپڑے پہنیں۔
سر کو دھوپ سے بچانے کے لیے ٹوپی، چھتری یا گیلے کپڑے کا استعمال کریں۔
تھنڈے مشروبات جیسے لیموں پانی، شربت، ORS کا استعمال کریں۔
گرم جگہوں پر زیادہ دیر نہ رکیں، سایہ دار یا ایئرکنڈیشنڈ جگہوں پر قیام کریں۔
بزرگ افراد، بچے، حاملہ خواتین اور دل کے مریض خاص طور پر احتیاط کریں۔
کسی بھی فرد میں گرمی کی علامات جیسے تیز بخار، خشک جلد، الجھن یا بے ہوشی دیکھیں تو فوری طبی امداد حاصل کریں۔