ٹیکنالوجی

چین نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں نیا شاہکار تیار کرلیا

چین میں دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ تیار کیا گیا جو اپنی بیٹری خود تبدیل کر سکتا ہے' دی واکر ایس 2 نامی یہ انسان نما روبوٹ چینی کمپنی UBTECH نے تیار کیا ہے

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں نیا شاہکار تیار کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، چین نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جس کی خصوصیات سامنے آنے پر سب دنگ رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چین میں دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو اپنی بیٹری خود تبدیل کر سکتا ہے’ دی واکر ایس 2 نامی یہ انسان نما روبوٹ چینی کمپنی UBTECH نے تیار کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ ہے جو کسی انسانی معاونت کے بغیر خودکار طور پر اپنی بیٹری تبدیل کرسکتا ہے۔ اس روبوٹ کو صنعتی کاموں کے لیے تیار کیا گیا ہے اور یہ محض 3 منٹ میں اپنی بیٹریز خود بدل سکتا ہے۔ اس سے یہ روبوٹ مسلسل اپنا کام جاری رکھ سکتا ہے کیونکہ اسے رکنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button