ٹیکنالوجی
ایلون مسک نے بچوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا مگر کونسا؟
ایلون مسک نے بچوں کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے اس ایپ سے محفوظ اور تعلیمی رابطوں پر توجہ مرکوز کی جائیگی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکس اے آئی، اسپیس ایکس، ٹیسلا اور ایکس (ٹوئٹر) جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے بچوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا ہے مگر وہ کونسا ہے؟ تفصیل سامنے آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایکس اے آئی، اسپیس ایکس، ٹیسلا اور ایکس (ٹوئٹر) جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے بچوں کے لیے اے آئی چیٹ بوٹ کو بے بی گروک کا نام دیا۔ ان کے مطابق اس اے آئی چیٹ بوٹ میں بچوں کے لیے محفوظ اور تعلیمی رابطوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ انہوں نے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا کہ یہ ایپ گروک کا ایک سادہ ورژن ہوگی جس میں کم عمر صارفین کے محفوظ تجربے کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایلون مسک نے بے بی گروک کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں جس سے معلوم ہوسکے کہ یہ کس طرح اوریجنل گروک اے آئی چیٹ بوٹ سے مختلف چیٹ بوٹ ہوگا۔