ٹیکنالوجی
اوپن اے آئی نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اوپن اے آئی نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے مگر یہ خوشخبری کیا ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد صارفین دنگ رہ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اوپن اے آئی کی جانب سے نئے سورا 2 ویڈیو ماڈل کے ساتھ ایک سوشل میڈیا ایپ کو متعارف کرایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایپ کافی حد تک ٹک ٹاک سے ملتی جلتی ہوگی یعنی اس میں ایک ورٹیکل ویڈیو فیڈ ہوگی جبکہ اوپر سے نیچے کی جانب اسکرولنگ کرنا ممکن ہوگا مگر اس میں صرف آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے تیار کردہ مواد ہی موجود ہوگا۔ یعنی صارفین اپنے فون کے کیمرا رول سے تصاویر یا ویڈیو کو اپ لوڈ نہیں کرسکیں گے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اوپن اے آئی کی جانب سے ایپ کے اندر سورا 2 کو صرف 10 سیکنڈز طویل ویڈیو کلپ بنانے تک محدود رکھا جائے گا۔