ٹیکنالوجی

فیس بک صارفین کیلئے حیران کن فیچرمتعارف کروا دیا

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹا ایسی کمپنی ہے جو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں نئے فیچرز کو شامل کرنا پسند کرتی ہے، فیس بک نے ایک بار پھر صارفین کیلئے حیران کن فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق درحقیقت یہ فیس بک کا ایک پرانا فیچر ہے جسے 2017ء میں متعارف کرایا گیا تھا مگر 5 سال سے بھی کم عرصے میں یعنی 2022ء میں اسے ریٹائر کر دیا گیا مگر اب یہ فیچر واپس فیس بک کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔لوکل جابز نامی یہ فیچر فیس بک کے مارکیٹ پلیس سیکشن میں ایک ٹیب کی شکل میں نظر آئے گا، مگر میٹا کے مطابق یہ متعلقہ گروپس اور بزنس پیجز میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ایسی ملازمتیں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو دستیاب ہوں گی اور انہیں فیس بک گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

صارفین ان پر اپلائی کرسکیں گے یا براہ راست فیس بک میسنجر پر کمپنیوں سے چیٹ کرسکیں گے۔ اس فیچر کا مقصد فیس بک کو سوشل نیٹ ورک پلیٹ فارم سے ہٹ کر زیادہ مفید بنانا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہم ہمیشہ لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں، اب ہم اپنی برادری کو ملازمت کے موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں، تاکہ مقامی سطح پر افراد اور چھوٹے ادارے ایک دوسرے سے جڑ سکیں۔ یہ فیچر ابتدا میں صرف امریکا میں متعارف کرایا جا رہا ہے مگر کمپنی نے بتایا کہ آنے والے مہینوں میں اسے دیگر ممالک میں بھی توسیع دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button