ایپل کے نئے آئی فون میں حیران کن ٹیکنالوجی کا اضافہ

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل نے اپنے نئے آئی فون میں حیران کن ٹیکنالوجی کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد آئی فون استعمال کرنے والے تمام صارفین حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آئی فون 18 سیریز ستمبر 2026ء میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، مگر اس کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ آئندہ سال کے آئی فون 18 پرو ماڈلز میں ایک ایسی اپ ڈیٹ کیے جانے کا امکان ہے جو اب تک کسی اسمارٹ فون میں موجود نہیں۔ایک نئی لیک میں بتایا گیا کہ آئی فون 18 پرو اور پرو میکس میں سیٹلائیٹ کنکٹویٹی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
آئی فونز میں دستیاب سیٹلائیٹ فیچر ابھی ایمرجنسی ایس او ایس، فائنڈ مائی ڈیوائس اور روڈ سائیڈ اسسٹنس تک محدود ہے مگر دی انفارمیشن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے آئی فون 18 پرو ماڈلز میں 5 جی سیٹلائیٹ انٹرنیٹ سپورٹ فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔اس طرح صارفین کو روایتی نیٹ ورک کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ براہ راست سیٹلائیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔اگر یہ درست ہوا تو آئی فون 18 اولین سیریز ہوگی جس میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ رسائی دستیاب ہوگی۔



