شوبز

ارجن کپور کی ٹرولنگ، اداکار ارسلان خان کا کرارا جواب

اسلام آباد (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کی ہونے والی ٹرولنگ پر پاکستان کے ماڈل و اداکار ارسلان خان نے کرارا جواب دے دیا ہے جس کے بعد شوبز انڈسٹری میں تھرتھرلی مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پاکستانی اداکار ارسلان خان نے لکھاکہ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ کیسے ارجن کپور ہر پوسٹ پر ٹرول ہوتا ہے، اس کی ہر تصویر پر منفی تبصرے کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ لوگ بھول گئے ہیں کہ ان تصاویر کے پیچھے ایک انسان ہے۔ اداکار نے کہاکہ ضروری نہیں اگر وہ ردعمل نہ دے رہا ہو تو اسے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہر کسی کی قسمت ایک جیسی نہیں ہوتی کہ وہ چمکے، اور اس میں کوئی بری بات نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button