عاطف اسلم نے بھارتی مداحوں کی یاد میں بڑا بیان داغ دیا

لاہور(شوبز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلام نے بھارتی مداحوں کی یاد میں بڑا بیان داغ کر پاکستانی شوبز انڈسٹری سمیت ہالی ووڈ میں بھی ہلچل مچا کر رکھ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ میں ‘بارڈر لیس میوزک’ (Borderless Music) نامی ایک نئے پروجیکٹ پر کام کررہا ہوں جس میں، میں نوجوان فنکاروں، سینئرز، جونیئرز، لیجنڈز، موسیقاروں، نغمہ نگاروں اور دیگر کئی لوگوں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہوں اور بہت سا نیا میوزک آپ تک پہنچنے والا ہے۔ عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ مجھے وہاں کام کرنا تو یاد نہیں آتا لیکن آپ لوگ ضرور یاد آتے ہیں کیونکہ پلے بیک سنگنگ نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے اور اگر یہ پابندی نہ لگی ہوتی تو شاید میں اپنا ذاتی میوزک تخلیق نہ کر پاتا، میں واقعی اس بات کی قدر کرتا ہوں کہ آپ لوگ میرے ساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے تمام بھارتی مداحوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ پابندی کی وجہ سے اداس یا برا محسوس نہ کریں، بس اتنا جان لیں کہ میں ہمیشہ سے آپ لوگوں کو یاد کرتا رہا ہوں۔



