کھیل

کینیڈین ہاکی ٹیم کا دورہ پاکستان، پی ایچ ایف نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کینیڈین ہاکی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بڑا اعلان کر کے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین ہاکی فیڈریشن، قومی ٹیم اور حکام کے ہمراہ پاکستان آنے پر رضامند ہوگئے ہیں، کینیڈین ہاکی ٹیم کا دورہ پاکستان آئندہ سال جنوری یا فروری میں متوقع ہے۔ پی ایچ ایف کے مطابق دورے کی حتمی تاریخیں، میچز کی تعداد اور دیگر معاملات باہمی مشاورت سے طے ہوں گے۔

کینیڈین ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کی میزبانی اور ہاکی روایات میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پی ایچ ایف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں مزید تین ممالک کی ٹیموں کے دوروں کے لیے بھی مذاکرات جاری ہیں اور تین دیگر ممالک کی ٹیموں کے رواں سال کے آخر یا آئندہ سال کے ابتدائی دو ماہ میں پاکستان آمد متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button