پاکستان

ممکنہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، این ای او سی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) ممکنہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے شہریوں کو خبردار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این ای او سی نے بتایا کہ بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں،گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے، کیپی، آزاد کشمیر اور جی بی میں برساتی اور پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔این ای او سی نے 13 اگست سے 15 اگست تک ممکنہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق پیشگی الرٹ جاری کیا ہے اور اس دوران دریاں کے بالائی ملحقہ علاقوں میں بارش سے سیلاب کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

اس کے علاوہ کے پی میں چترال، سوات، شانگلہ، بٹگرام، اپر و لوئر دیر،کوہستان، ایبٹ آباد میں سیلابی صورتحال متوقع ہے، مانسہرہ، ہری پور، باجوڑ، بونیر، کرم اور کزئی، مردان، صوابی اور نوشہرہ میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔ ادھر حویلی، پونچھ اور سدھنوتی، گلگت بلتستان میں خرمنگ، گھانچے، گلگت، نگر، دیامر، ہنزہ، غذر، گوپس یاسین اور استور میں بھی اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان میں بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں اور برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button