سوشل ایشوز

وفاقی حکومت کا سرکاری افسران کیلئے بڑا اعلان، سب حیران

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی حکومت نے سرکاری افسران کے لئے بڑا اعلان کر دیا ہے ، جس کے بعد سرکاری افسران کو این او سیز لینے کے لئے دوبارہ درخواست دینی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پرانے قواعد کے تحت جاری تمام این او سیز فوری طور پر واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پی اے ایس، پی ایس پی، ایس جی اور او ایم جی افسران کے این او سیز واپس لینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس پی، ایس جی اور او ایم جی افسران کے این او سیز واپس لیے گئے ہیں، این او سیز کی واپسی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اجازت درکارہونے پر افسران نئے قواعد کے تحت دوبارہ درخواست دیں گے، نئی اجازت کیلئے سول سرونٹس کنڈکٹ رولز 2026 کے تحت درخواست دینا ہوگی۔ ذرائع کا کہناہے کہ کتاب، اخبار یا رسالے میں لکھنے کیلئے بھی نیا این او سی درکار ہوگا جب کہ سرکاری افسران کو اپنا کاروبار کرنے کیلئے بھی نیا این او سی لینا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button