کھیل

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ، اعصام الحق اور عقیل خان کی سیمی فائنل میں رسائی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ کے دوران پاکستان کے اعصام الحق اور عقیل خان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اعصام الحق اور عقیل خان نے 45 پلس ڈبلز کیکوارٹر فائنل میں اسپینش جوڑی کو شکست دی۔ پاکستانی جوڑی نے اسپین کے فرانسسکو زیویر مارٹینیز بینا اور پیڈرو نیتو اوریانا کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرایا۔ اعصام الحق اور عقیل خان نے 6-7، 7-6، 10-2 سے کامیابی حاصل کی، پاکستانی جوڑی نے پہلے سیٹ میں شکست کے بعد شاندار کم بیک کیا۔

اعصام اور عقیل خان نے دوسرے سیٹ میں 2 میچ پوائنٹس بچا کر مقابلہ ٹائی بریک میں پہنچایا۔ فیصلہ کن میچ ٹائی بریک میں پاکستانی جوڑی نے 10-2 سے کامیابی حاصل کی، اعصام الحق اور عقیل خان کی جوڑی سیمی فائنل میں یوکرین کی جوڑی کا سامنا کرے گی۔ اعصام الحق اور عقیل خان مختلف پارٹنرز کے ساتھ مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں بھی پہنچ گئے، عقیل خان نے جرمنی کی ایلین اراناس روتھ کے ساتھ مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ اعصام الحق نے آسٹریا کی نینا ہرمن کے ساتھ مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button