سوشل ایشوز
پولیس تھانوں میں خواتین افسران کی 24گھنٹے موجودگی یقینی بنانے کا فیصلہ

لاہور(کھوج نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے صوبائی دارالحکومت میں قائم تمام پولیس تھانوں میں خواتین افسران کی 24گھنٹے موجودگی یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ اب خواتین کو رات میں بھی پولیس سے رابطے میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، گھریلو تشدد، ہراسانی اور خواتین سے متعلق دیگر شکایات پر فوری رسپانس یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے خواتین کو بلاجھجھک اپنی شکایات بیان کرنے میں آسانی ہوگی، لیڈیز پولیس سائل خواتین کی مدد اور قانونی معاونت کے لیے ہمہ وقت موجود رہیں گی۔ فیصل کامران کا کہنا تھا کہ تھانوں میں خواتین پولیس کی موجودگی خواتین کو محفوظ بنانے کی جانب اہم پیشرفت ہے۔



