کھیل
براڈ پیک حادثہ، لاپتہ پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی

سکردو (کھوج نیوز) براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے باعث لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی ، ان کی لاش مقامی رضا کاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کی۔
تفصیلات کے مطابق الپائن کلب آف پاکستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سہیل سخی کی باڈی شگر کے علاقے تسر سے تعلق رکھنے والے مقامی رضاکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کی۔ الپائن کلب نے بتایا کہ کوہ پیما کی بادی تلاش کرنے والے رضاکاروں میں محمد ندیم، محمد بشیر اور ابوذر شامل تھے۔ الپائن کلب کے مطابق سہیل سخی کی باڈی کیمپ ون سے بیس کیمپ منتقل کردی گئی ہے، رضاکاروں نے زمان اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ باڈی کیمپ ون سے بیس کیمپ پہنچائی گئی ہے۔ الپائن کلب کا کہنا تھا کہ موسم نے اجازت دی تو سہیل سخی کی باڈی کو آج ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو منتقل کیا جائے گا۔



