سوشل ایشوز
گیس بندش کے دعوے جھوٹ کا پلندہ، سوئی سدرن نے سچائی واضح کر دی

کراچی (کھوج نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں گیس بندش کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہے کہیں بھی گیس بند نہیں کی گئی: سوئی سدرن نے سچائی واضح کر کے سب کی بولتی بند کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس بندش کے دعوے ٹھیک نہیں اور شہر میں گیس سپلائی کی مجموعی صورتحال مستحکم ہے۔ سوئی سدرن نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں گیس کا استعمال زیادہ ہے، سوئی سدرن سحر3 بجے تا رات ساڑھے 10 گیس سپلائی کی بھرپور کوشش کررہا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں گیس بندش کی شکایت 1199 پر موصول نہیں ہوئیں، بعض گھروں میں کمپریسر استعمال سے دیگرکو گیس قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔



