پاکستان

پاکستان نا کبھی سرینڈر اور نا ہی برداشت کریگا: بلاول بھٹو کی للکار

کراچی (کھوج نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دشمن ممالک بھارت کو للکارتے ہوئے کہا کہ پاکستان نا کبھی سرینڈر کرے گا اور نا ہی برداشت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہاکہ ایک سال قبل پاکستان غیریقینی صورتحال کا شکار تھا، دشمن سمجھتا تھا کہ وہ پاکستان کو توڑ اور ہرا سکتا ہے، یہ دشمن کا خیال تھا کیونکہ وہ پاکستان سے واقف نہیں تھا، مسلح افواج نے جرات، نظم و ضبط اور وقار کے ساتھ دفاع کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم امن سے نہیں ڈرتے، ہم امن چاہتے ہیں مگرامن باہمی عزت واحترام سے ہونا چاہیے، ایک سال پہلے دنیا ہم پر شک کرتی تھی، ہم سمجھوتہ کرنے والی قوم نہیں ہیں، پاکستان آزمائشوں سے نکھرا اور قربانیوں سے مضبوط ہوا۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا سنہرا باب ہے، ہمارے سفارتکاروں نے سفارتی محاذ پر دشمن کا بھرپورمقابلہ کیا، سفارتکاروں نے مؤقف کو مؤثراور واضح انداز میں دنیا کے سامنے رکھا، تاریخ شور سے نہیں بنتی، کامیابی کے بعد ذمہ داری ہے کہ ہمیں ملک کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی یکجہتی کی جیت ہے، پاکستان کبھی سرینڈر نہیں کرے گا اور نا ہی برداشت کریگا، افواج پاکستان نے میدان جنگ میں دشمن کو شکست دی، یہ فتح صرف ہتھیاروں کی نہیں، عزم و حوصلے کی جیت تھی، یہ کامیابی اتحاد، یکجہتی اور قومی طاقت کا مظہر بنی، یہ ان لوگوں کی فتح تھی جنہوں نے جھکنے سے انکار کیا، شمال کے پہاڑوں سے بحیرہ عرب کے ساحلوں تک قوم ایک صف میں کھڑی رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button