شوبز

اداکارہ نمرا کی دوسری شادی، دلہا کون ؟ تفصیل آگئی

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی اداکارہ نمرا نے دوسری شادی کر لی ہے ، ان کی دوسری شادی کا دلہا کون ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد مداح حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر کے ذریعے اپنی شادی کی خبر شیئر کی جس کے بعد انہیں ساتھی اداکاروں سمیت چاہنے والوں کی جانب سے مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔ اداکارہ نمرہ نے لکھا کہ یہ کہانی اللہ نے ہماری ملاقات سے بہت پہلے لکھ دی تھی، آج اس کا آغاز ہے اور بہت کچھ ابھی باقی ہے، یہ ایک خوبصورت شروعات ہے جو اللہ کی برکت سے ہوئی ہے۔ ایک اور پوسٹ میں نمرہ نے اپنی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں بتایا کہ ان کی شادی ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ اپنے انسٹاگرام کے بائیو پر انہوں نے ‘الحمداللہ میریڈ’ لکھا ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button